نئی دہلی/1جون(ایجنسی) نکم ٹیکس محکمہ نے کالے دھن کا پتہ لگانے کی سمت میں اپنی کوششوں کو تیز کرتے ہوئے بے نامی جائیداد جمع کرنے والوں کا پتہ بتانے والوں کو ایک کروڑ روپے تک کا انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔
محکمہ نے آج یہاں جاری بیان میں کہا ہے کہ اس کے لئے نیا بے نامی لین دین بھیدیا انعام یوجنا 2018شروع کیا گیا ہے۔ اس کے تحت بے نامی جائیداد اور انکم ٹیکس چوری کی اطلاع دینے والوں کو ایک کروڑ روپے تک کے انعام سے نواز جائے گا۔
font-size: 18px; text-align: start;">انہوں نے کہا کہ بیشتر معاملات میں یہ پایا گیا ہے ک ہ کالے دھن کو دوسروں کے نام پر جائیداد میں سرمایہ کاری کی گئی ہے او رسرمایہ کار متعلقہ شخص کے انکم ٹیکس ریٹرن میں اس کا ذکر کرکے فائدہ بھی اٹھا چکا ہے۔حکومت نے پہلے بینامی لین دین قانون 1988کو ترمیم کرکے بے نامی لین دین ترمیمی قانون 2016بنایا تاکہ اس کو زیادہ سخت کیا جاسکے۔
محکمہ نے بتایا کہ بینامی جائیداد کا پتہ بتانے والے کو ایک کروڑ روپے تک کے انعامات دئے جائیں گے ۔ ان کے بارے میں معلومات خفیہ رکھی جائے گی۔